ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شعبہ صحت میں ڈیجیٹل انقلاب-علاج کو نقائص سے پاک بناسکتا ہے: دیوی شیٹی

شعبہ صحت میں ڈیجیٹل انقلاب-علاج کو نقائص سے پاک بناسکتا ہے: دیوی شیٹی

Sun, 13 Mar 2022 00:24:46    S.O. News Service

بنگلورو،12؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) موبائیل فون کے ذریعہ طبی خدمات شعبہ میں ڈیجیٹل تبدیلی علاج کو نقائص سے پاک بناسکتی ہے۔ معروف ماہر امراض قلب اور نارائن ہیلتھ کے چیرمین ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ19سے پیدا ہوئی تباہی کو تاریخ کی کتابوں میں بی سی (ماقبل کووڈ) اور اے سی (مابعد کووڈ) کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

دکن ہیرالڈ کی جانب سے منعقدہ ڈی ایچ بنگلورو 2040 چوٹی کانفرنس کے دوران ڈاکٹر شیٹی نے کہا کہ ”میرا ماننا ہے کہ دنیا کی آبادی کی پوری طبی خدمات موبائیل فون کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی۔“ انہوں نے کہا کہ طبی خدمات کا شعبہ ڈاٹا سے چلے گا اور موبائیل فون اہم رول ادا کریں گے۔

“ انہیں لگتا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی نے دنیا کو ایک زنجیر میں بندھی دنیا میں بدل دیا ہے۔شیٹی نے کہا کہ اب مجھے مریض کی طبیعت معلوم کرنے کے لیے اس کے بستر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اپنے کمرے میں بیٹھے بیٹھے اس کی طبیعت کے بارے میں جان سکتا ہوں۔

“ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سافٹ ویئر انجینئرس کی موجودگی کی وجہ سے ہندوستان طبی خدمات کے شعبہ میں انقلاب لانے میں اہم رول نبھاسکتا ہے۔ انہوں نے طبی صنعت میں روبوٹ کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔


Share: